اپوزیشن اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کرنے کے خلاف ہے خورشید شاہ

اقتصادی راہداری کے روٹ سے متعلق اپوزیشن متحد اورمتفق ہے، خورشید شاہ

اقتصادی راہداری کے روٹ سے متعلق اپوزیشن متحد اورمتفق ہے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ اپوزیشن اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کرنے کے قطعاً خلاف ہے، اس معاملے پر اپوزیشن متحد اور متفق ہے، اپوزیشن کی بات اگر نہیں مانی گئی تو بڑے نقصان کا خدشہ رہے گا۔


بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس طلب کی ہے جس میں سابق صدرآصف زرداری، مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی، اسفند یار ولی اورچاروںصوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی کہ حکومت کو اپنے موقف پر قائل کرلیا جائے۔ اقتصادی راہداری کے روٹ سے متعلق اپوزیشن متحد اورمتفق ہے۔

 
Load Next Story