ملالہ پرحملہ بزدلانہ ہےعلاج کی پیشکش برقرارہےامریکا

امن کی فراہمی کی جدوجہد میں پاکستان کیساتھ ملکرکام کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہیں

امریکی شہریوں کوبھی صدمہ ہوا،وائٹ ہائوس،پاکستان سے رابطے میں ہیں،محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

وائٹ ہائوس نے ملالہ یوسفزئی پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔


بچیوں کے عالمی دن پر اپنے بیان میں وائٹ ہائوس کے پریس سیکریٹری جے کارنی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی جدوجہد بزدل عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں سے مختلف ہے، پاکستانی شہریوں کی طرح امریکی عوام کو بھی اس حملے سے شدیدصدمہ پہنچا ہے اور ہم سب شہریوں کیلیے ترقی ، انصاف اور امن کی فراہمی کی جدوجہد میں پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہیں۔

ادھر محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کے علاج میں تعاون کی پیشکش برقرار ہے اور پاکستان سے رابطے میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا بڑا شکار پاکستانی ہی ہیں۔
Load Next Story