بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے دہشت گردی میں ملوث ہونا ثابت ہوگیا عالمی برادری نوٹس لے پاکستان
بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کو خدشات پیدا ہوگئے ہیں، قاضی خلیل اللہ
لاہور:
دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کی معاونت کرنے کےبارے میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے جب کہ اس بیان یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ نئی دلی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی کڑیوں میں ملوث ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا، پاکستان کی پالیسی بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کا فروغ ہے، بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان کئی برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، پاکستان بھارت سے دہشت گردی کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے۔
ترجمان دفتر قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، ہم نے 50 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے اور ملک کو دہشت گردی سے اقتصادی طور پر 100 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔
ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ تشویش ناک ہے تاہم یہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے، اس کی تحقیقات جاری ہیں اوراس سلسلے میں امریکا سے بھی مدد لی جا رہی ہے کیونکہ اس معاملے میں امریکی یونیورسٹیوں کے نام بھی آئے ہیں۔