ملالہ کا پیغام پوری قوم کی آواز بن چکا دہشت گردوں کو اپنے بچے نہیں مارنےدینگے وزیراعظم
راجا پرویزاشرف کی اتحادی رہنمائوں,وزرا کے ساتھ اسپتال میںزخمی ملالہ کی عیادت،ملالہ پرحملہ ہمارے طرز زندگی پر حملہ ہے
وزیر اعظم راجاپرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ ایک فرد پر نہیں پورے سماج پر حملہ ہے۔
ان کا پیغام پوری قوم کی آواز بن چکا ہے، ہم اپنے بچوں کو دہشت گردوں کے ہاتھوں مرتانہیں دیکھ سکتے، ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے اور نہ ہی ملک کا چہرہ داغدار ہونے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزعسکری ادارہ امراض قلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت ، وفاقی وزرا قمر زمان کائرہ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سید خورشید شاہ، فاروق ستار، شیخ وقاص، انجینئر شوکت اللہ، سینیٹر جہانگیر بدر،سینیٹر حاجی عدیل، رکن قومی اسمبلی روبینہ قائم خانی اورمیاں اسلم وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام جماعتیں ایک ساتھ ملالہ کی عیادت کے لیے آئی ہیں جو دہشت گردوں کیلیے پیغام ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،انھوں نے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی کے بارے میں ڈاکٹرز کاکہناہے کہ آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں،ملالہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔
ڈاکٹرز جو بھی ہدایت دیں گے اس پر عمل کریں گے، آج ہرگھر میں ملالہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں ہو رہی ہیں، ملالہ کا پیغام بچیوں کی تعلیم، امن، سلامتی کا تھا جو اب پوری قوم کی آواز بن چکا ہے، یہ جرم کسی ایک کے خلاف نہیں پوری قوم کے خلاف ہے، ہمیں اس مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کرنا ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملک دشمنوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کو اللّہ تعالیٰ دہشت گردی سے نجات دلائے، ملالہ پاکستان کی بیٹی ہے، دشمن ہمارے بچوں کو مار رہے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اللّہ تعالیٰ ملالہ اور اس کی دو ساتھی طالبات کائنات اور شازیہ کو بھی جلد صحت عطا فرمائے۔
وزیر اعظم نے قبل ازیں ملالہ یوسفزئی کی عیادت کی، ڈاکٹرز نے انھیں علاج کے بارے میں مفصل بریفنگ دی جس پر وزیر اعظم نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے ملالہ کو ملک کا حقیقی چہرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کا چہرہ مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت انسانی حقوق کے زیر انتظام بچوں کے حقوق پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہامٹھی بھر عناصر کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے، ملالہ یوسف زئی پر حملہ ہماری اقدار اور طرز زندگی پر حملہ ہے۔
ہم ایسے بزدلانہ اقدامات سے ہرگز خائف نہیں ہو سکتے، قوم اپنی اقدار اور بچوں کے مستقبل کے تحفظ کیلیے پوری طرح پرعزم ہے، ملالہ یوسف زئی ایک حقیقی پاکستانی ہیں اور پاکستان کا حقیقی چہرہ ہیں اور ہم کسی کو پاکستان کا چہرہ تباہ کرنیکی اجازت نہیں دیںگے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات اس بزدلانہ حملے کی مشترکہ پرزور مذمت کر رہے ہیں جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور پوری قوم اپنی اقدار کے تحفظ کیلئے متحد ہے، یہ قاتلانہ حملہ بربریت اور ظلم ہے اور اسے ہم کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نے کہا وزارت انسانی حقوق کے تحت بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک قومی کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔