یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 19 پیسے فی لیٹر جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 13 روپے 62 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔ فوٹو: فائل

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 19 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے، مٹی کے تیل میں 4 روپے 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے جب کہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 13 روپے 62 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔


ذرائع کے مطابق اوگرا نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2rzbtz_petrol_news
Load Next Story