شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 اہلکار شہید15شدت پسند بھی ہلاک

دہشت گردوں نے تحصیل غلام علی میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر حملہ کیا

دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 500 سے زائد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

تحصیل غلام خان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فورسزکی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند بھی ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 500 سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ درجنوں سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
Load Next Story