پڑوس میں حاکمانہ سوچ بڑھ رہی ہے خطرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے نیول چیف

ہم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم عسکری اور سیاسی سطح پر موثر اور باخبر رہیں، نیول چیف

ہم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم عسکری اور سیاسی سطح پر موثر اور باخبر رہیں، نیول چیف فوٹو: فائل

DAMASCUS:
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پڑوس میںحاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہو رہی ہے۔


اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے، علاقائی اور عالمی سطح پر محرکات میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کی بنا پر ہم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم عسکری اور سیاسی سطح پر موثر اور باخبر رہیں۔وہ جمعہ کو پاک نیوی وار کالج لاہور میں44 ویںکانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک نیوی کو ایک جدید با صلاحیت نیوی کے طور پر دیکھتا ہوں جو کہ لا متناہی تصادم کی صورت حال میں قومی سلامتی اور ملکی دفاع میں موثر طریقے سے اپنا کردارادا کرے اور وسیع سوچ کے ساتھ علاقائی سطح پر اپنا اثرو رسوخ برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }