عوام کوفوری اورسستے انصاف کی فراہمی ترجیح ہےعمران خان

پاکستانی خواتین ہر شعبے میں ترقی کررہی ہیں خواتین کو مسائل کا بہتر علم ہوتا ہے، عمران خان

پاکستانی خواتین ہر شعبے میں ترقی کررہی ہیں خواتین کو مسائل کا بہتر علم ہوتا ہے، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ترجیح ہے' تحریک انصاف جیت کر سب سے پہلے سکول کھولے گی پھر صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔


وہ جمعے کو گلگت بلتستان کے علاقے گھانچے میں تحریک انصاف کے انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں خواتین کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ووٹ ڈالنا خواتین کا بنیادی حق ہے ووٹ میں بہت طاقت ہے ووٹ ڈالنے سے تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر کوئی آپ کے فیصلے نہیں کرسکتا اپنے فیصلے آپ کو خود کرنا ہونگے۔

عمران خان نے کہا کہ خواتین کو سیاست میں شرکت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں خواتین الیکشن میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کسی سے کم نہیں' پاکستانی خواتین ہر شعبے میں ترقی کررہی ہیں خواتین کو مسائل کا بہتر علم ہوتا ہے۔ خواتین کا سیاست میں حصہ لینا احسن اقدام ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ گلگت کی بیٹی نے مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہمیں گلگت کی بیٹی ثمینہ بیگ پر فخر ہے۔
Load Next Story