وزیراعظم چاروں صوبوں میں کھلی کچہریاں لگائیں گے

مہم کے تحت وزیراعظم شیڈول پروگرام کے مطابق چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے

مہم کے تحت وزیراعظم شیڈول پروگرام کے مطابق چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے، اس حوالے سے جلد وزیراعظم عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔


اس مہم کے تحت وزیراعظم شیڈول پروگرام کے مطابق چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور کھلی کچھریوں سے خطاب کریں گے اور اپنے دورے کے دوران مختلف عوامی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے تحت صوبوں کے اہم شہروں میں وفاقی کابینہ کے اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔
Load Next Story