نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ میں دھماکے سے 3 مزدور جاں بحق

نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں دھماکے کے باعث سرنگ کا 50 میٹر حصہ بیٹھ گیا

زخمیوں کو مظفرآباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے 3 مزدرو جاں بحق جب کہ 2 چینی انجینئرز سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تعمیراتی کام جاری تھا کہ سرنگ میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 مقامی مزدور جاں بحق جب کہ 2 چینی انجینئرزسمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مظفرآباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
Load Next Story