امیتابھ بچن نے ’’ٹوئٹر‘‘ پر سب کو پیچھے چھوڑدیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن سوشل میڈیاخاص طورپرٹوئٹرپر سب سےزیادہ فعال ہیں، فوٹو:فائل

LONDON:
بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ''ٹوئٹر'' پر سب سے زیادہ فالوکیے جانے والے بالی ووڈ اسٹار بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن سوشل میڈیاخاص طورپرٹوئٹرپر سب سےزیادہ فعال ہیں وہ مستقل بنیادوں پر ناصرف اپنی فلمی مصروفیات بلکہ گھریلوزندگی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے اور اس طرح وہ تمام ساتھی اداکاروں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھی سب سے زیادہ فالو کیے جانے پر اپنے ٹویٹ پیغام میں خوشی کا اظہار کیا۔




واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کنگ خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے جب کہ دبنگ اسٹارسلمان خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ اور مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ ہے۔
Load Next Story