ملالہ پرقاتلانہ حملے کے الزام میں مزید200سے زائد افراد گرفتار
سیکیورٹی اداروں نےملالہ یوسف زئی کےاسکول کےاکاؤٹنٹ اور2چوکیداروں سمیت 4افراد کوحراست میں لے لیا
ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے الزام میں سیکیورٹی فورسز نے مزید200سے زائد افرادکوگرفتارکرلیا۔
سیکیورٹی اداروں نےملالہ یوسف زئی کےاسکول کےاکاؤٹنٹ اور2چوکیداروں سمیت 4افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کےلئےنامعلوم منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کےمطابق اکاؤنٹنٹ اور 2 چوکیداروں کوگزشتہ رات جبکہ ڈرائیورکوملالہ پرقاتلانہ حملے کے بعد حراست میں لیاگیاتھا۔ سوات میں ملالہ یوسف زئی اوراس کی دوساتھیوں پرحملےکے الزام میں گرفتارکئےجانے والے افراد کی تعداد 200 ہوگئی ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔ کالعدم تحریک طالبا ن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگرملالہ بچ بھی گئی تو اسے دوبارہ حملے کانشانہ بنایا جائے گا۔