فلم بننے سے قبل ہی پروڈیوسرمہنازکا دماغ آسمان پر پہنچ گیا
معمر رانا کی بطور ہدایتکار پہلی فلم سکندر کی پردہ کشائی کی تقریب میں بدانتظامی عروج پررہی
معمر رانا کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ''سکندر''کی پردہ کشائی کی تقریب میں بدانتظامی عروج پر تھی،فلم بننے سے قبل ہی فلم کی پروڈیوسر مہناز عرف مسزمعمر رانا کا دماغ ساتویں آسمان پرپہنچ گیا۔
اتوار کی شب کراچی کے مقامی ہوٹل میں معمر رانا کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ''سکندر''کی پردہ کشائی کی گئی، جس کے لیے نجی پی آر کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی گئیں لیکن فلم کی پروڈیوسر مہناز ، خود کو مسز معمر رانا کے نام سے کہلوانے پر زیادہ فوقیت اور زور دیتی رہیں نے نمائندہ ایکسپریس سے بدتمیزی کی اورہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے ہاتھا پائی کی۔
جس پر میڈیا نے ان کے رویہ کے خلاف واک آؤٹ کیا،مسزمعمر رانا نے نمائندہ ایکسپریس کو ہال میں جانے سے روکا،اور اس کے بعد انھیں توہین آمیز انداز سے جھاڑتے ہوئے کہا کہ''آئی ایم مسز معمر رانا،کور کرنا ہے تو کریں ورنہ جاسکتی ہیں'' اس رویہ کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود تمام میڈیا نے تقریب سے واک آؤٹ کردیا۔