سکھر سمیت اندرون سندھ میں ملالہ یوسفزئی کی صحت یابی کیلئے یوم دعا منایا گیا
بچوں اور اساتذہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملالہ کی ہمت اور بہادری پر فخر ہے
سکھرسمیت اندرون سندھ میں ملالہ یوسفزئی کی صحت یابی کیلئے "یوم دعا" منایا گیا.
ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی ہدایت پر سرکاری وغیرسرکاری اسکولوں ميں ملالہ یوسفزئی کی صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ ڈہرکی کے مین پرائمری اسکول میں مرکزی دعائیہ تقریب ہوئی جس میں دیگر اسکولوں کے بچوں نےبھی شرکت کی اور قرآن خوانی کےبعد ملالہ کیلیے خصوصی دعائيں مانگی گئیں۔
بچوں اور اساتذہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملالہ کی ہمت اور بہادری پر فخر ہے، اللہ تعالی ملالہ کو زندگی دے اور وہ جلد صحتیاب ہو جائے