مرکزی بینک کی مداخلت پرامریکی ڈالرکی قدرگرگئی

انٹربینک15پیسے کمی سے101.9اوراوپن مارکیٹ ریٹ70پیسے گھٹ کر 103.1 روپے ہوگئے

انٹربینک15پیسے کمی سے101.9اوراوپن مارکیٹ ریٹ70پیسے گھٹ کر 103.1 روپے ہوگئے۔ فوٹو: فائل

گورنراسٹیٹ بینک کی ہدایت پر مرکزی بینک وایکس چینج کمپنیوں کی مشترکہ حکمت عملی کے اثرات زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر پیرکو مرتب ہونا شروع ہوئے۔


فاریکس ایسوسی ایشن کے صدرملک بوستان نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پیر کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں50 لاکھ ڈالر کی سپلائی کی گئی جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی سٹے باز مافیا نے ڈالر کی دھڑادھڑ فروخت شروع کردی۔

نتیجتاً انٹربینک مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قدر15 پیسے کی کمی سے101.90 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر70 پیسے کی کمی سے 103.10 روپے کی سطح پر آگئی۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کو سپلائی میں اضافے سے ڈالر کی قدر مزید گرے گی جس سے ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے کے خواہشمندوں کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے۔
Load Next Story