ملالہ کی درد محسوس کرنے والی حس نے کام کرنا شروع کر دیاہے

ملالہ کی 5 میں سے ایک اہم حس کے کام کرنے سے ڈاکٹرز بہت پر امید ہیں

ملالہ کی 5 میں سے ایک اہم حس کے کام کرنے سے ڈاکٹرز بہت پر امید ہیں ، فوٹو: راشد اجمیری

اسپتال ذرائع کے مطابق ملالہ کی درد محسوس کرنے والی حس نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔


آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ذرائع کے مطابق ملالہ کی اس حس کا کام کرنا صحت یابی کی بڑی علامت ہے جبکہ ملالہ کی دیگر حسیں ادویات کے زیر اثر ہوسکتی ہیں اور ادویات کا اثر زائل ہونے پر وہ بھی کام کرنا شروع کردیں گی ۔ ملالہ کی 5 میں سے ایک اہم حس کے کام کرنے سے ڈاکٹرز بہت پر امید ہیں کہ وہ جلد ہوش میں آجائیں گی۔

واضح رہے کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل ملالہ کےمیڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی تمام رپورٹس کو کلیئر قرار دیا تھا ۔
Load Next Story