پنجاب میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا
پنجاب بھرمیں 15 سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھرگھر جاکر 5 سال سے کم عمر کےبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ سرگودھا کے گورنمنٹ میاں مولا بخش اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈھول بجا کےکیا گیا جس کے بعد محکمہ صحت کے افسران کی قیادت میں ایک آگاہی واک بھی کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف اضلاع اورشہروں میں بھی پولیو مہم کا آغازہوگیاجس کے دوران 5سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔