ملالہ کیساتھ زخمی ہونیوالی بچیوں کاعلاج حکومتی خرچ پرکیا جائےصدرکی ہدایت
سخت خطرے کےباوجود ملالہ ،کائنات اوراس جیسی دیگربچیوں کاتعلیم حاصل کرنا قوم کیلئے اچھی علامت ہے، صدر زرداری
صدرآصف زرداری نےملالہ یوسف زئی کےساتھ زخمی ہونے والی دیگر2 لڑکیوں کا علاج حکومتی خرچ پر کرنےکی ہدایت کی ہے۔
صدارتی ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابرکےمطابق صدرمملکت نےدہشت گردوں کےحملےمیں ملالہ یوسف زئی کےساتھ زخمی ہونیوالی شازیہ اورکائنات کی صحت کےحوالےسےرپورٹ طلب کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کےلئےدعاکی ہے۔
صدرنےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ ان دونوں بچیوں کامفت علاج کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ملالہ ،کائنات اوران جیسی دیگربچیوں کاتعلیم حاصل کرنا قوم کے لئے اچھی علامت ہے۔