پیٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری نوٹی فکیشن کل جاری ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن اتوار کی رات 12 بجے جاری کیا جائے گا

وزارت خزانہ نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کردی ہے. فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قمیت میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظورکرلی۔


وزارت خزانہ نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کردی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 40 پیسے فی لیٹرہوجائے گی جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 92 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جے پی ون کی قیمت میں 1 روپے 94 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جے پی فور 2 روپے، جے پی ایٹ 1 روپے 94 پیسے سے مہنگا کیا گیا ہے۔


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن اتوار کی رات 12 بجے جاری کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story