موسیقی کےشہنشاہ نصرت فتح علی خان کی آج 64 ویں سالگرہ ہے

پاکستان کی حکومت نے بھی نصرت فتح علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازا۔

پاکستان کی حکومت نے بھی نصرت فتح علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازا ، فوٹو : فائل

موسیقی کےشہنشاہ نصرت فتح علی خان کی 64 ویں سالگرہ منائی گئی ۔

نصرت فتح علی خان 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے وہ قوالی اور لوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ انہوں نے نہ صرف دنیا کو اپنے فن سے حیران کیا بلکہ آج بھی لوگ ان کی آواز کو سن کر کھو جاتے ہیں۔ موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی۔


نصرت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔سروں کےاس بادشاہ نے مشہور برطانوی موسیقار پیٹر گبریل کی موسیقی میں گانا گایا اور شہرت کی بلندیوں کو چھولیا۔

پاکستان کی حکومت نے بھی نصرت فتح علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازا۔
Load Next Story