کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا آرمی چیف
کسی بھی ملک کو پاکستان کیخلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے، جنرل راحیل شریف
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کی خواہش رکھتے ہیں لیکن کسی بھی ملک کو پاکستان کے خلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ دشمن دہشت گردی کو ہوا دے کر ملک میں عدم استحکام لا رہا ہے لیکن پاک فوج ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنگی حکمت عملی میں تیزی سے تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ برضعیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت سے ہی کشمیر کا مسئلہ ادھورا ہے، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل چاہتے ہیں اور اس پر پاکستان کا موقف واضح ہے، پاکستان اور کشمیر کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی راہیں ہموار ہوئی جب کہ سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی میں اضافہ ہوا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2skjfq_army-chief_news