پاکستان نے مقبوضہ کشمیراورگلگت بلتستان کواٹوٹ انگ قراردینے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
گلگت بلتستان کےانتخابات پربھارتی بیان پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہے، ترجمان دفترخارجہ
پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کی جانب سے اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کا دعوی مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے اور گلگت بلتستان اور مقبوضہ جموں وکشمیر سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہیں جب کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نےکشمیرپر70 ہزارفوجی تعینات کرکےغیرقانونی قبضہ کررکھا ہے اور بھارتی فوجی کشمیرمیں نہتے عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےانتخابات پربھارتی بیان پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہے جب کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ استصواب رائے سے ہونا ہے۔