ماڈل ایان علی کیس کے اہم گواہ اور کسٹم آفیسر قتل

ماڈل ایان علی سے برآمد ہونے والی تمام رقم چوہدری اعجاز ہی کے پاس تھی۔

واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: ظفر اسلم / ایکسپریس

لاہور:
ایان علی کیس کے اہم گواہ اور کسٹم آفیسر چوہدری اعجاز کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی کیس کے اہم ترین گواہ چوہدری اعجاز کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جب کہ کسٹم افسر چوہدری اعجاز کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری اعجاز کسٹم ویئر ہاؤس انچارج تھے اور ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں سب سے اہم گواہ تھے، ایان علی سے برآمد ہونے والی تمام رقم چوہدری اعجاز ہی کے پاس تھی۔
Load Next Story