ملالہ یوسف زئی پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں بان کی مون

بان کی مون نے کہا کہ ملالہ پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں

ملالہ یوسف زئی کے والد کے نام اپنے ایک خط میں بان کی مون نے کہا کہ انہیں ملالہ پرقاتلانہ حملے کا سن کربہت افسوس ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پوری دنیا کےلئے مشعل راہ ہیں۔


ملالہ یوسف زئی کے والد کے نام اپنے ایک خط میں بان کی مون نے کہا کہ انہیں ملالہ پرقاتلانہ حملے کا سن کربہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے وہ ملالہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ حملے سے انھیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔


بان کی مون نے کہا کہ ملالہ پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں اوروہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story