وزیراعظم کی سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

رمضان میں ملک کے تمام حصوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، فوٹو:فائل

KARACHI:
وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی و بجلی کو رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت پانی و بجلی اور پیٹرولیم کے حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں موسم گرما اور خصوصاً رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے سے تجاوز نہ کرے جب کہ سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ وزیراعظم نے حکام کو رمضان میں ملک کے تمام حصوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Load Next Story