کارکن کی ہلاکت پر یوم سوگ ایم کیوایم کی تاجروں سے دکانیں کھولنے کی اپیل

کراچی، حیدرآباد سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔

کراچی، حیدرآباد سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔ فوٹو:فائل

DI KHAN:
ایم کیو ایم کے کارکن وسیم دہلوی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں یوم سوگ منایا گیا جس کے بعد رابطہ کمیٹی نے تاجروں سے دکانیں کھولنے کی اپیل کی ہے۔

ایم کیو ایم کے کارکن وسیم دہلوی کی پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے ہلاکت کے خلاف کراچی میں یوم سوگ منایا گیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں سی این جی اور پیٹرول پمپس جزوی طور پر بند رہے۔ سوگ کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا جس کے باعث شہریوں کو دفاتر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


ایم کیو ایم کے سوگ کے باعث جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، سرسید یونیورسٹی اوراعلیٰ ثانوی بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے اورملتوی پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، میرپور خاص اور ٹنڈوآدم سمیت دیگر شہروں میں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے سوگ منایا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بلدیہ سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن وسیم دہلوی پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگئے تھے جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
Load Next Story