صدارت سے دستبرداری سیٹھی کا اپنا فیصلہ تھاخط ملنے پر حیران رہ گیارچرڈسن
پی سی بی کےنامزدکردہ ظہیرعباس ایک عظیم کرکٹر رہےاور آئی سی سی صدارت کےپیمانے پر آسانی سے پورا اترتے ہیں، ڈیو رچرڈسن
نجم سیٹھی کی آئی سی سی صدارت سے دستبرداری کے حوالے سے ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا، میں اس حوالے سے ان کا خط موصول ہونے پر حیران رہ گیا۔
نمائندہ ''ایکسپریس'' کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اپریل میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اتفاق ہو گیا تھا کہ آئندہ سال سے صدارت کی ذمہ داری ایسے آئیکونک کرکٹرز کو سونپی جائے گی جو اپنے قدوقامت اور معلومات کو کھیل کے فروغ میں استعمال کر سکیں، پی سی بی کے نامزدکردہ ظہیرعباس ایک عظیم کرکٹر رہے اور آئی سی سی صدارت کے پیمانے پر آسانی سے پورا اترتے ہیں۔
ان کا کردار سفارتی نوعیت کا ہوگا اور وہ دنیا بھر میں کونسل کی نمائندگی کریں گے، تقرری کی تصدیق ہونے پر یکم جولائی سے ان کے ایک سالہ دور کاآغاز ہو جائے گا۔