مشرفی کو سائیکل رکشہ پر پریکٹس کے لیے آنا مہنگا پڑ گیا

خوش قسمتی سے مشرفی شدید زخمی نہیں ہوئے مگر انھیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ٹیم فزیو تھراپسٹ

خوش قسمتی سے مشرفی شدید زخمی نہیں ہوئے مگر انھیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ٹیم فزیو تھراپسٹ فوٹو : فائل

بنگلہ دیشی ون ڈے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو سائیکل رکشہ پر پریکٹس کے لیے آنا مہنگا پڑ گیا۔


وہ حادثے میں انجرڈ ہو گئے، مشرفی ٹریننگ کے لیے سائیکل رکشے پر شیر بنگلہ اسٹیڈیم جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے ان کے ہاتھوں پر چوٹیں آئیں۔

ٹیم فزیو تھراپسٹ بازید نے کہا کہ خوش قسمتی سے مشرفی شدید زخمی نہیں ہوئے مگر انھیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، اب وہ پریکٹس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم رواں ماہ بھارت سے شیڈول ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کا فریضہ انجام دیں گے۔
Load Next Story