ڈالرکی قدر103روپے سے نیچے آگئی
انٹربینک مارکیٹ میں فی ڈالر لین دین 101.88 روپے تا101.93 روپے کے درمیان دیکھنے میں آیا۔
اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایسوسی ایشن کی مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں ڈھائی ہفتے کے وقفے کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر103 روپے کی سطح سے گھٹ کر102.90 روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم انٹربینک مارکیٹ میں فی ڈالر لین دین 101.88 روپے تا101.93 روپے کے درمیان دیکھنے میں آیا۔ اس ضمن میں فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد بوستان نے دعویٰ کیا کہ مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر102 روپے کی سطح پر آجائے گی۔