لوئر دیر میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب 12 جولائی کوہو گا

پی کے 95 لوئر دیر میں 12 جولائی کو ضمنی انتخاب ہو گا، الیکشن کمیشن

خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کے واقعات سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ ضمنی انتخاب کیلئے 12 جولائی کو پولنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق امیدوار 15 اور 16 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جب کہ 18 اور 19 جون کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل ہوگا۔ حلقے میں 12 جولائی کو پولنگ ہو گی۔

واضح رہے کہ لوئر دیر میں 7 مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک کامیاب ہوئے تھے لیکن حلقے میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کے واقعات سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
Load Next Story