محمد عامر کی عالمی کرکٹ میں کامیاب واپسی کا خواہش مند ہوں آئی سی سی چیف
دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میں آئی سی سی چیف کا کہنا تھا کہ محمد عامر ایک باصلاحیت نوجوان کرکٹر ہیں جب کہ لوگ غلطیاں کرتے ہیں اورانہیں درست بھی کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ محمد عامر نے اپنی غلطی کو سمجھ لیا ہے اور وہ جلد اپنے کامیاب کیئریئر کے لیے بہتر سے بہتر کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ محمد عامر کے آئی سی سی کے کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون اور بہترین رویے کی وجہ سے ان کی سزا میں کمی کرکے رواں سال کے آغاز میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد انہوں نے گریڈ ٹو اور ٹی 20 کرکٹ میں کھیل کر اپنی واپسی کی جب کہ عامر نے جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی بھی امید ظاہر کی۔