جناح اسپتال سے زیرعلاج ڈکیتی میں ملوث ملزم فرار

پولیس کے مطابق ملزم کی سیکیورٹی پر معمور دونوں پولیس اہلکار سوگئے...

صدر پولیس نے غفلت اور لاپروائی برتنے پر ملزم کی سیکیورٹی پر مامور لانڈھی تھانے کے 2اہلکاروں کانسٹیبلزحشمت علی اوراعجازکومعطل کرکے گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

جناح اسپتال میں زیرعلاج ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث زخمی ملزم فرار ہوگیا۔

ملزم کی سیکیورٹی پرتعینات2پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیاگیا، فرار ہونے والا ملزم 15اکتوبر تک پولیس ریمانڈ پر تھا اورچار روز قبل لانڈھی کے علاقے بابرمارکیٹ کے قریب پولیس مقابلے کے نتیجے میںزخمی حالت میںگرفتار ہوا تھا جبکہ پولیس مقابلے میںملزم کا ساتھی مارا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے وارڈ نمبر26میں زیرعلاج ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم محمود علی ولد محمد خورشید فرار ہوگیا۔


جبکہ صدر پولیس نے غفلت اور لاپروائی برتنے پر ملزم کی سیکیورٹی پر مامور لانڈھی تھانے کے 2اہلکاروں کانسٹیبلزحشمت علی اوراعجازکومعطل کرکے گرفتار کرلیا اور2اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ، پولیس کے مطابق ملزم کی سیکیورٹی پر معمور دونوں پولیس اہلکار سوگئے تھے جبکہ وارڈ میں ملزم کی والدہ بھی موجود تھی اور وہ بھی سو رہی تھی۔

 
Load Next Story