فلائی اوورزانڈرپاس کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے محمد حسین سید

ناظم آباد چورنگی پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد بھی رواں ماہ رکھ دیا جائیگا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے کہا کہ معیاری مٹیریل کا استعمال اور تعمیر پی سی ون کے مطابق کی جائے۔ فوٹو: فائل

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے کہا ہے کہ شاہراہ پاکستان پر بننے والے چاروں فلائی اوورز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔



ان فلائی اوورز کا تعمیراتی کام مقررہ وقت میں ہی مکمل کرلیا جائیگا، ناظم آباد چورنگی پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد بھی رواں ماہ رکھ دیا جائیگا جبکہ مہران ہوٹل انڈر پاس کیلیے ورک آرڈر جاری کیا جاچکا ہے، اس پر کام کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔

یہ بات انھوں نے فلائی اوورز پر کام کی رفتار، فنڈز کی فراہمی، کنسلٹنسی، ٹریفک کیلیے متبادل منصوبے پر عملدرآمد کیلیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
Load Next Story