کراچی میں دفعہ 144 کے تحت ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی

سمندر کی اونچی لہروں کے باعث شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا، بلدیاتی انتظامیہ

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی پیش کرتے ہوئے ساحل پر اونچی لہروں کو اسی کی وجہ قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

شہر کی بلدیاتی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی لگادی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی بلدیاتی انتظامیہ نے سمندر میں طغیانی کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے لوگوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری شہر کے مختلف ساحلوں پر تعینات کردی گئی ہے جو وہاں آنے والے لوگوں کو واپس بھیج رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کوساحل پر اونچی لہروں کی وجہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب میں ساحل سے ایک ہزار 500 کلو میٹر دور ہے تاہم اس کی صحیح شدت اور سمت آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوسکے گی۔
Load Next Story