بجٹ میں گھی چینی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا اسحاق ڈار

بجٹ میں امیرطبقے پرٹیکس لگایا اورغریبوں کیلئے بےنظیرانکم سپورٹ اوروزیراعظم لون اسکیم جیسےمنصوبوں پررقم رکھی،وزیرخزانہ

بجٹ میں امیرطبقے پرٹیکس لگایا اورغریبوں کیلئے بےنظیرانکم سپورٹ اوروزیراعظم لون اسکیم جیسےمنصوبوں پررقم رکھی،وزیرخزانہ۔ فوٹو:پی آئی ڈی

وفاقی وزيرخزانہ اسحاق ڈار نے كہا ہے كہ اميروں كے لیے نہيں بلكہ غريبوں كے لیے ہے جس ميں غريبوں كو خصوصی مراعات دی گئی ہيں اور اب كوئ منی بجٹ نہيں آئے گا جب کہ بجٹ كے نام پر قيمتوں ميں خودساختہ اضافے كی اجازت نہيں ديں گے ۔



اسلام آباد ميں پوسٹ بجٹ بريفنگ ديتے ہوئے اسحاق ڈار نے كہا كہ بجٹ سے متعلق ذمے دارانہ رپورٹنگ كی جائے،حكومت نے كھاد كی قيمتوں ميں اضافہ نہيں كيا، كھاد كی قيمتوں سے متعلق بھی اعداد وشمارغلط رپورٹ كيے گئے جب کہ خوردنی تيل، گھی اور چينی پر ڈيوٹی ميں كوئی ردوبدل نہيں كيا گيا ہے۔





اسحاق ڈار نے كہا كہ عام دودھ كی قيمت ميں بھی اضافہ نہيں كيا گيا، سيمنٹ انڈسٹری كے تحفظ كے ليے درآمد پركسٹم ڈيوٹی لگائی ہے، ہائی اسپيڈ ڈيزل اورفرنس آئل كی قيمتوں ميں بھی ردوبدل نہيں ہوا جب کہ تنخواہ دارطبقے پرٹيكس كم كيا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزيشن جماعتوں كی جانب سے كہا گيا ہے كہ يہ غريبوں كا نہيں بلكہ اميروں كا بجٹ ہے تاہم بجٹ ميں غريبوں کے لیے بہت كچھ ہے جس ميں بے نظيرانكم سپورٹ پروگرام كے لئے مختص رقم ميں اضافہ كيا گيا، وزيراعظم يوتھ لون اسكيم، انكم ٹيكس ريليف، بيواؤں کے ذمے 10 لاكھ روپے واجب الادا قرضہ اورسود ختم كيا، بيت المال كے لئے رقم اور شہدا كے ورثا کے لیے خصوصی مراعات ركھی گئی ہيں اور يہ تمام منصوبے اميروں كے لئے نہيں بلكہ اس سے غريب استفادہ كريں گے۔






وزیر خزانہ کا كہنا تھا كہ چھو ٹے موبائل فون سيٹ مہنگے ہونے كے بجائے سستے ہوئے ہيں ،مہنگے موبائل فون كی قيمت ميں معمولی اضافہ كيا گيا ہے اور مہنگے موبائل فون پرسيلز ٹيكس دگنا اورريگوليٹری ڈيوٹی ختم كی ہے جب كہ صاحب ثروت لوگوں پر ٹيكس لگاتے ہوئے كيپيٹل گين ٹيكس اڑھائی فيصد بڑھايا گيا ہے، ٹيٹرا پيک مصنوعات اورپنير پرڈيوٹی بڑھاتے ہوئے بينكوں پر ٹيكس لگايا گيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ كراچي ميں پانی كے مسئلے كے حل کے لیے 4 ارب روپے ركھے گئے ہيں جب كہ شہرقائد ميں گرين لائن منصوبے كے لئے 16 ارب روپے ركھے گئے ہيں اور اس پر كسی كے دباؤ ميں نہيں آئيں گے، شمسی توانائی سے چلنے والے30 ہزارٹيوب ويل لگائے جائيں گے اسی طرح ايم اے پاس نوجوانوں كو12 ہزارروپے ماہانہ انٹرن شپ كے تحت ديں گے اور قرضے كے بجائے اپنے وسائل سے اخراجات پورے كريں گے۔





اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ كی منظوری سے قبل پی ٹی آئی سميت كسی بھی سياسی جماعت كی جانب سے كوئی بھی اچھی تجويز ملے گی تو اسے بجٹ كا حصہ بنايا جائے گا۔ وزير خزانہ نے كہا كہ محنت كشوں كيلئے كم ازكم اُجرت 12 ہزار روپے سے بڑھا كر 13 ہزار روپے كی گئی ہے ليكن كم ازكم پنشن بڑھا كر 13 ہزار روپے نہيں كی گئی، تنخواہوں ميں اضافہ،2 ايڈہاک الاؤنس بنيادی تنخواہ ميں ضم كرنے اور ميڈيكل الاؤنس ميں 25 فيصد اضافہ سے ملازمين كو اوسطً مجموعی اضافہ 11 فيصد سے زائد بنتا ہے مگر يہ ان ملازمين كيلئے زيادہ بہتر ہے جو ريٹائرمنٹ كے قريب ہیں جب کہ تنخواہوں اور پنشن ميں اضافہ سے قومی خزانے پر40ارب روپے كا خرچ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ڈی پيز كی بحالی کے لیے دركار فنڈز کے لیے بجٹ ميں عائد كردہ سُپر ٹيكس سے 21،22 ارب روپے كا اضافی ريونيو حاصل ہوگا جب كہ بجٹ ميں 80 ارب روپے كے لگ بھگ رقم ركھی گئی ہے،سُپر ٹيكس صرف ايک مرتبہ کے لیے امير ترين لوگوں پر لگايا گيا ہے۔





وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تعميرات كے شعبہ كو خصوصی ريليف ديا گيا ہے اس كے علاوہ ٹيكسٹائل کے لیے بھی پيكج ديا گيا ہے علاوہ ازيں بے نظير انكم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز بڑھائے گئے ہيں،بيت المال کے لیے بجٹ بڑھايا گيا ہے۔ اسحاق ڈار نے كہا كہ سيكریٹريوں كی تنخواہوں كو دوگنا نہيں كيا گيا بلكہ پرائيويٹ سيكریٹريوں و اسسٹنٹ سيكرٹريوں كی اسپيشل تنخواہ كو ڈبل كيا گيا ہے جو 100 سے ایک ہزار روپے تک ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2sxn1c_ishaq-dar_news
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }