خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا ہڑتال کا اعلان

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف صوبے بھرمیں 10 جون سے مرحلہ وارشٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، سہہ فریقی اتحاد کا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف صوبے بھرمیں 10 جون سے مرحلہ وارشٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، سہہ فریقی اتحاد کا فیصلہ. فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں مرحلہ وار شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف)، پیپلزپارٹی، اور عوامی نیشنل پارٹی پرمشتمل سہہ فریقی اتحاد کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی جانب سے کی گئی مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں 10 جون سے مرحلہ وار شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔


عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے والے مجرم ہیں اور ان مجرموں کے خلاف 10 جون سے صوبے بھر میں مرحلہ وار مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، بلدیاتی انتخابات میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے امدادی رقوم دی جائیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x2sxlal
Load Next Story