پاک افغان تجارترکاوٹیںدورکرنے کیلیے ایم اویوپردستخط
حکومتی سطح پربزنس کمیونٹی کوسہولتوںکی فراہمی سمیت متعدداقدامات پر اتفاق.
پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افغانستان کے شہرکابل میں ہونیوالی بورڈمیٹنگ میں
پاکستان اورافغانستان کے مابین باہمی تجارت کے فروغ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نئے معاہدے پر دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے،تجارتی وفود کے تبادلے، پاکستان اورافغانستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور حکومتی سطح پر دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی سمیت متعدد اقدامات پر اتفاق ہواہے جبکہ جوائنٹ چیمبر کے عہدیداروں نے تجارت کی راہ میں حائل رکائوٹوں کو دور کرنے کیلیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ معروف صنعتکارزبیر موتی والا کی سربراہی میں صوبہ خیبر پختونخواسے جوائنٹ چیمبرکے نائب صدرعثمان بشیر بلور، بورڈڈائریکٹر ضیا الحق سرحدی،اے کیو خلیل،جنید ماکڈہ،حمید اللہ،عبدالقیوم، طلعت محمود اور جوائنٹ چیمبر کی سیکریٹری جنرل فائزہ ناصر سمیت دیگر اراکین نے افغانستان کا دورہ کیااورکابل میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں شرکت کی۔
5 روزہ دورے کے موقع پر جوائنٹ چیمبر کے عہدیداروں اور ڈائریکٹرز نے افغانستان کے ڈپٹی منسٹر کامرس مزمل شنواری، افغانستان میں پاکستان کے سفیر محمد صادق، افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن فہیم، افغانستان انویسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی کے صدر روانی اللہ افتخار اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں اورصنعتکاروں سے ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں میں جوائنٹ چیمبر کے شریک صدر خان جان ، نائب صدور محمد یونس، عتیق اللہ، مومن زادہ، محمد دائود اورعزیزی سمیت جوائنٹ چیمبر کے ڈائریکٹر بھی موجود رہے۔
افغانستان سے واپسی پر پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر کے نائب صدر عثمان بشیر بلور اور ڈائریکٹر ضیا الحق سرحدی نے ایک مشترکہ بیان میں کابل کے دورے کو دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کیلیے سنگ میل قرار دیا اور کہاکہ جوائنٹ چیمبر کی بورڈ میٹنگ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدے پر تحفظات کو دور کرنے کیلیے سفارشات پیش کی گئیں جبکہ دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو تجارت سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سے دونوں ممالک میںسرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔