علم ہی طلبہ میں اعتماد پیدا کر تا ہےسہیل یوسف

الطاف حسین نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا، مجلے کی تقریب اجرا سے خطاب.

الطاف حسین نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا، مجلے کی تقریب اجرا سے خطاب.

سند ھ کالج آف کامرس نے علم کے فروغ کیلیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔


ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے سہیل یوسف نے سند ھ کالج آف کامرس کے زیر اہتمام مجلہ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میںاساتذہ کرام اور اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے ذمے دارن و کارکنان سمیت طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ علم ہی طلبہ میں اعتماد پیداکرتا ہے جس کی بدولت وہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

قائد تحریک الطاف حسین نے دور طالب علمی میں ایک ایسی انقلابی تحریک کو جنم دیا جس نے ملک میں رائج فرسودہ نظام اور موروثی سیاست کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں۔ اے پی ایم ایس او نے ملک کی تاریخ میں ایک ایسی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی جس کے قائد نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا ۔ تقریب سے ڈائریکٹر کالجز برکت علی حیدری، سندھ کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر شکیل احمدنے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story