فرنچ اوپن جوکووک کا سپنا ادھورا رہ گیا
سوئس پلیئر نے کیریئر کی دوسری گرینڈ سلم ٹرافی جیت لی، سرب اسٹار کی رولینڈ گیروس فائنل میں ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک ہوگئی
فرنچ اوپن مینز سنگلز میں اسٹین واورنیکا نے نووک جوکووک کی امیدوں کا چمن اجاڑ دیا، سرب اسٹار کا کیریئر گرینڈ سلم کا سپنا پھر ادھورا رہ گیا، سوئس پلیئر نے دوسرا بڑا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 25 سال میں رولینڈ گیروس پر کامیابی حاصل کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔
فرنچ اوپن کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ اسٹین واورنیکا نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ نمبر ون نووک جوکووک کو 4-6، 6-4، 6-3 اور 6-4 سے پچھاڑ دیا۔ یہ ان کا 2014 کے آسٹریلین اوپن کے بعد دوسرا بڑا ٹائٹل ہے۔ اس کے ساتھ وہ فرنچ اوپن میں گذشتہ 25سال میں چیمپئن بننے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ اعزاز آندریس گومز کو 1990 میں حاصل تھا۔ واورنیکا 21 ویں مرتبہ جوکووک کے مدمقابل آئے اور یہ ان کیخلاف فقط چوتھی فتح ہے۔ اس مقابلے میں ناکامی سے سرب اسٹار کا کیریئر گرینڈ سلم کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔
کیریئر گرینڈ سلم کا مطلب چاروں گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن میں کامیابی ہے۔جوکووک باقی تینوں بڑے اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں تاہم رولینڈ گیروس پر گذشتہ چار برس کے دوران فائنل میں ان کی تیسری شکست ہے۔ اگر وہ یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوجاتے تو چاروں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے دنیا کے آٹھویں مرد پلیئر بن جاتے۔ اس ایونٹ میں واورنیکا 18 سیڈ قرار دیے گئے تھے، انھیں پہلے سیٹ میں ناکامی کا بھی سامنا رہا لیکن انھوں نے اس کی کوئی پروا نہیں کی اور ڈٹ کر جوکووک کا مقابلہ کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ جیت گئے۔
سرب پلیئر کی یہ 2015 میں کھیلے گئے 44 مقابلوں میں تیسری شکست ہے۔ اس کیس اتھ ان کی مسلسل 28 مقابلوں کی فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ یہ ان کی 16 گرینڈ سلم فائنلز میں آٹھویں شکست بھی ہے۔ دوسری جانب ویمنز ڈبلز ٹرافی جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور ان کی امریکی پارٹنر بیتھنی میٹک سینڈز کے نام ہوگئی، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کیسی ڈیلوکا اور قازقستانی کھلاڑی یاروسلوا شیوڈووا کو ابتدائی سیٹ میں 3-6 سے ناکامی کے بعد دیگردوسیٹس میں 6-4 اور6-2 سے ہرادیا۔