پاکستان تا ایران کنٹینر اسپیشل ٹرین کل سے چلے گی

ملکی تاریخی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کنٹینر اسپیشل ٹرین ایران کے شہر ’’ زاہدان‘‘ تک چلائی جارہی ہے

ملکی تاریخی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کنٹینر اسپیشل ٹرین ایران کے شہر ’’ زاہدان‘‘ تک چلائی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

کنٹینر اسپیشل ٹرین تاجر برادری کی سہولت کیلیے کل 9 جون سے پاکستان اور ایران کے درمیان چلے گی۔ اس ٹرین کے چلنے سے محکمہ ریلوے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے حاصل ہوگا۔


کنٹینر اسپیشل ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان گندھک،تارکول اور کیمیکلز امپورٹ ہوا کریگا اور پاکستان سے چاول اور ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلقہ چیزیں ایران ایکسپورٹ ہوا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے عابد محمود نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ ٹرین ایران کے شہر '' زاہدان '' تک ہفتے میں صرف ایک دن '' منگل '' کے روز چلا کریگی۔

ملکی تاریخی میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کنٹینر اسپیشل ٹرین ایران کے شہر '' زاہدان'' تک چلائی جارہی ہے جس سے تاجر برادری اور محکمہ ریلوے دونوں کو فائدہ اور سہولت حاصل ہوگی۔ کنٹینر اسپیشل ٹرین 30 کنٹینر بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کل9جون سے چلنے والی کنٹینر اسپیشل ٹرین 11 جون کو '' زاہدان'' پہنچے گی اور '' زاہدان'' سے پاکستان کیلیے واپس 13جون کو چلے گی اور پاکستان کے شہر کوئٹہ15جون کو واپس پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوکوموٹیو انجن اور بوگیوں سمیت ٹرین چلانے کیلیے دیگر انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ماہر اسٹاف کی بھی ڈیوٹیاں لگادی ہے۔
Load Next Story