ملکی آبادی 19کروڑ 17 لاکھ ہوگئی 36 لاکھ بے روزگار
شہری آبادی 7کروڑ 51لاکھ جب کہ دیہی 11کروڑ 65لاکھ ہے
پاکستان کی کل آبادی 19کروڑ 17لاکھ تک پہنچ گئی ہے، شہری آبادی7کروڑ 51لاکھ اور دیہی آبادی 11کروڑ 65لاکھ ہے، 35لاکھ 80ہزار لوگ بے روزگار ہیں، شہری ودیہی آبادی میں فرق تیزی سے کم ہورہا ہے کیونکہ لوگ روزگار کے لیے دیہات سے شہروں کی طرف جارہے ہیں۔
شرح اموات 6.90فیصد جبکہ پیدائش کی شرح 26.1 فیصد رہا۔ اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی آبادی 19کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جوپچھلے سال 18کروڑ 80 لاکھ تھی۔ پاکستان میں برتھ ریٹ میں 0.3کمی ہوئی ہے، اس سال شرح پیدائش 26.1فیصد رہی جوپچھلے سال26.4فیصد تھی۔ شرح اموات 6.80رہی جوپچھلے سال کے مقابلے میں 0.10کم ہے۔ پچھلے سال شرح اموات 6.90 فیصد تھی۔ آبادی کا گروتھ ریٹ 1.92فیصدرہا جو پچھلے سال 1.95فیصد تھا۔ پاکستان میں 78 لاکھ 20ہزار افراد 65سال سے زائدعمر کے ہیں۔ پاکستان میں 5کروڑ 65لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہے۔