جعلی ڈگری اسکینڈل میں شعیب شیخ کو 13 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
تفتیش کے دوران بیرون ملک جعلی کمپنیوں اور کئی بینک اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے
عدالت نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 9 ملزمان کو 13 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 9 ملزمان کو جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی جنوبی نور محمد کلمتی کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایگزیکٹ کے خلاف ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، اس معاملے میں ہر روز نئی پیش رفت ہورہی ہے، ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس پکڑا گیا ہے اور ادارے سے منسلک لوگوں کے گھروں سے ہارڈ ڈسک بھی برآمد ہوئی ہیں، اس کے علاوہ تفتیش کے دوران بیرون ملک جعلی کمپنیوں اور کئی بینک اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس لئے عدالت ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرے۔
شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلان کے خلاف مقدمے کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اس لئے اب ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شعیب شیخ اور دیگر 8 ملزموں کو 13 جون تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ آئندہ سماعت پر ضابطہ فوجداری کے تحت 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔