کنگ خان کی فلم’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ کو پھر بریک لگ گئی

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم’’رئیس‘‘ کی عکس بندی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی

عکس بندی کے دوران مون سون بارشوں کے سلسلے سے فلمی سیٹ کوکافی نقصان پہنچ چکا ہے ، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم''رئیس'' کی عکس بندی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس '' عکس بندی کے دوران ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، فلم کی عکس بندی شروع ہوتے ہی کنگ خان کو گھٹنے کی سرجری کرانی پڑی جس کے باعث شوٹنگ روکنی پڑی تاہم گھٹنے میں تکلیف میں کمی کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو رہی سہی کسر بارش نے پوری کردی۔

عکس بندی کے دوران مون سون بارشوں کے سلسلے سے فلمی سیٹ کوکافی نقصان پہنچ چکا ہے جب کہ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو فلم مزید تاخیر کا شکار ہوجائے گی۔


دوسری جانب اس حوالے سے اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ''فلم رئیس کی ٹیم بارش سے لڑتے لڑتے تھک گئی ہے۔''



واضح رہے کہ فلم''رئیس'' میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کا کردارپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نبھا رہی ہیں۔
Load Next Story