حکومتی سطح پر فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیےزیبا بختیار

جب تک سنیما مالکان فلم انڈسٹری کو سپورٹ نہیں کریں گے فلمیں ترقی نہیں کرسکیں گی، زیبا بختیار

امید ہے کہ سنیما انڈسٹری ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو ترجیح دی گی، زیبا بختیار۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
اداکارہ و ہدایتکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حوالے سے بہت اچھا کام ہورہا ہے لوگ فلموں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں لیکن انھیں سنیما انڈسٹری کی طرف وہ تعاون نہیں مل رہا جو ایک پاکستانی فلم کو ملنا چاہیے ، جب تک پاکستانی فلموں کو سنیما مالکان کا تعاون حاصل نہیں ہوگا فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں ہوگی یہ بات انھوںنے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔


زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں بھارتی فلموں کا کریز کم ہوتا جارہا ہے لوگ پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والے سنیما انڈسٹری کی طرف آس لگائے ہوئے ہیں ۔

پاکستان میں اگر اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سنیمائوں کی طرف رجوع ہوئے ہیں تو انھیں پاکستانی فلمیں دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے، زیبا بختیار نے کہا کہ سنیما انڈسٹری کے حوالے سے میرا تلخ تجربہ رہا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ سنیما انڈسٹری ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو ترجیح دی گی۔
Load Next Story