مسافروں سے بدتمیزی کرنے پرکیٹ موس کو جہاز سے اتار دیا گیا
ایزی جیٹ کی یہ پرواز ترکی کے شہر بوڈروم سے لندن کے لوئن ائرپورٹ پر پہنچی تھی۔
برطانیہ کی معروف ماڈل کیٹ موس کو دوران پرواز مسافروں سے بدتمیزی کرنے اور پرواز میں خلل ڈالنے کی کوشش پر پولیس کی مدد سے جہاز سے اتار لیا گیا ۔
بیڈفورڈ شائر پولیس کے ترجمان کے حوالہ سے بتایاگیاہے کہ پولیس نے ایک خاتون مسافر کو دوران پرواز غلط رویہ اپنانے اور مسافروں سے بدتمیزی کے الزام میں ایزی جیٹ مسافر طیارے سے اتارا تاہم خاتون کے خلاف باضابطہ طور پر تحریری درخواست نہ ملنے کے باعث خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ایزی جیٹ کی یہ پرواز ترکی کے شہر بوڈروم سے لندن کے لوئن ائرپورٹ پر پہنچی تھی۔
ایزی جیٹ ائرلائن کی خاتون ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دوران پرواز مسافروں سے تدتمیزی کرنے والی خاتون مسافر کو طیارے اتارا ہے ۔ پولیس حکام نے باضابطہ طور پر خاتون مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔