سندھ کا بجٹ 13 جون کوپیش کیا جائے گا
وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ دوپہر 12بجے سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے
لاہور:
حکومت سندھ نئے مالی سال 2015-16 کا بجٹ13جون کو پیش کرے گی۔
وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ دوپہر 12بجے سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے،13جون کی صبح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا رسمی اجلاس ہوگا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ نئے سال کا بجٹ12جون کو پیش کیا جائے گا، تاہم سرکاری طور پر سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو13جون کی تاریخ دی گئی ہے۔