کراچی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سائٹ شہید

مجید عباسی کو لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کالونی میں نشانہ بنایا گیا

گزشتہ ماہ ڈی ایس پی فتح محمد سانگری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کالونی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سائٹ مجید عباسی شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کالونی میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سائیٹ مجید عباسی زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت ڈی ایس پی مجید عباس پولیس موبائل میں اکیلے تھے، ان پر 4 نامعلوم ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔ پولیس نے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران مجید عباسی تیسرے ڈی ایس پی ہیں جنہیں ٹارگٹ کلرز نے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اس سے پہلے ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی اور ڈی ایس پی عبدالفتح کو بھی فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2talda_karachi-police_news
Load Next Story