پانی کی کمی سے پاکستانی معیشت کوخطرہ لاحق ہے آئی ایم ایف

معاشی استحکام کے لئے پاکستان کوزرعی شعبے میں اصلاحات کرنا ہوں گی، آئی ایم ایف

آبادی میں مسلسل اضافے سے پانی کامسئلہ بھی شدت اختیار کررہا ہے، آئی ایم ایف۔ فوٹو: فائل

LAS VEGAS:
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث پاکستان میں پانی کی صورتحال دن بدن سنگین ہورہی ہے۔


پانی کی کمی سے قومی معیشت کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔ آئی ایم ایف کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، آبادی میں مسلسل اضافے سے پانی کامسئلہ بھی شدت اختیار کررہا ہے، پاکستان کوسخت موسمی حالات، سیلاب اورخشک سالی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں جس سے زراعت، لائیواسٹاک اورپانی کے انفرا اسٹرکچرکونقصان پہنچتا ہے۔ معاشی استحکام کے لئے پاکستان کوزرعی شعبے میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔

 
Load Next Story