بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا پاک فوج
پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے بھارتی منصوبوں کوناکام بنادیں گے، فارمیشن کمانڈرکانفرنس
PESHAWAR:
پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرز نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی منصوبوں کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جب کہ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورت حال اوردہشت گردی کےخلاف جاری آپریشنز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم پوری دنیا میں سب سے زیادہ پرامن قوم ہے، قوم کی مدداورحمایت سےملک کودہشت گردی سے پاک کردیں گے، ہمارا بنیادی اوراجتماعی مقصد پاکستان کو محفوظ بنانا ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا، اس وقت پاک افغان سرحدی علاقے میں جنگ جاری ہے، شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کردئیے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم کی مدد اور حمایت سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے۔
فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے حالیہ رویے اور بیانات کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔ فارمیشن کمانڈرز نے ملک کو محفوظ ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کا دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کرکےاقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر فخر افسوس ناک ہے، بھارت کے ظاہری اور پوشیدہ عزائم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی منصوبوں اور بھارتی سیاستدانوں کے عزائم کو شکست دی جائے گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2tfzsu_ghq_news