ایکسپریس میڈیا کی ایجوکیشن ایکسپو13جون سے شروع ہوگی

2 روزہ ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو میں ممتازشخصیات شرکت کریں گی

ایکسپوکاانعقادکارنامہ ہے،گلوکاروں کی رہنمائی علی حیدراورغلام عباس کرینگے فوٹو : فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو13اور 14جون کو ایکسپو سینٹرکراچی میں ہوگی، ایکسپو میں ملک کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی، ملک کے نمائندہ کالجز اور جامعات کے طلبہ وطالبات ایجوکیشن اینڈکیرئیر ایکسپو میں حصہ لیں گے۔

ایجوکیشن اینڈکیرئیرایکسپومیں مختلف کالجزاور جامعات کے طلبہ و طالبات کے درمیان تھیٹر، میوزک،ڈرامہ،فیشن شو، فوٹوگرافی، ماڈلنگ اور بیت بازی کے مقابلے ہوں گے،ان مقابلوںمیں بطورجج پاکستان کے ممتازفنکار،موسیقار،اداکاراورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد طلبہ و طالبات کی رہنمائی کریں گے، ایجوکیشن اینڈکیرئیرایکسپومیں نئے گلوکاروں کی رہنمائی کے لئے گلوکارعلی حیدر اور غلام عباس خصوصی شرکت کریں گے،جبکہ تھیٹراورڈرامے کے مقابلوں کے جج سینئر اداکار قاضی واجد اور شہزاد رضا ہوں گے، گلوکارعلی حیدر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے نوجوانوں کو ہمیشہ منفردپلیٹ فارم فراہم کرکے حوصلہ افزائی کی ہے ۔


13اور14 جون کو ایکسپو سینٹرکراچی میں ہونے والی ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو ایکسپریس کا ایک بڑا کارنامہ ہے میرے لیے یہ بات باعث اعزازہے کہ میں ایکسپریس میڈیاگروپ کے ایونٹ میں شرکت کرکے نوجوانوں کی رہنمائی کروں گا.

واضح رہے ایکسپریس میڈیاگروپ پاکستان کے مختلف شہروں میں فیملیزکے لیے خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرتا رہا ہے جبکہ کراچی کے نامساعدحالات میں طلبہ و طالبات اور فیملیزکے لیے کئی شاندار ایونٹ کرچکا ہے جسے کراچی سمیت ملک بھرکے عوام نے پسندکیاہے۔
Load Next Story